۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آثار وافکار رہبری اور ہماری ذمہ داری

حوزہ/ رہبر انقلاب کے افکار کے حوالے سے کچھ مضامین اور معظم لہ کی بعض اہم کتابوں کا مختصر تعارف پیش کرنے کرنے کے لیے مجموعہ مضامین وکتب کا مختصر تعارف پی ڈی فائل کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جس طرح انسانی بدن کے لیے صحیح وسالم غذا کی ضرورت ہے۔اسی طرح اس کی روح مثبت اور درست افکار کی طرف محتاج ہے۔

مفکرین واہل قلم انسانی روح کو غذا فراہم کرتے ہیں۔انسانی معاشرہ کے لیے درپیش فکری،روحی،معنوی ،معاشرتی،سیاسی حل کی جانب انسان کو اس کے حقیقی پیشوا اور رہبران ہی رہنمائی کرسکتے ہیں۔اس لیے کسی بھی لیڈر،پیشوا یا آئیڈیل شخصیت سے عقیدت ومحبت کا تقاضا اس کے افکار وآثار کامطالعہ اور ان پر عمل پیرا ہونا ہے۔

اسی ضرورت کے کو مدنظر رکھتے ہوئے زیر نظر مجموعہ میں مختصر طور پر رہبر انقلاب کے افکار کے حوالے سے کچھ مضامین اور معظم لہ کی بعض اہم کتابوں کا مختصر تعارف پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جوکہ اس وقت ہمارے معاشرہ کے لیے اہم اور ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہےکہ بحیثیت عالم،فقیہ،مفکر،مصلح وپیشوا ان کے افکار کی جانب توجہ دی جائے۔تاکہ معاشرہ کے مختلف مسائل کا علمی و منطقی راہ حل اور جواب مل سکیں۔امید ہے رہبر کے آثار و افکار سے آگاہی کے لیے یہ مختصر مضامین وتعارف کتب مفید واقع ہوں۔

پی ڈی ایف فائل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .