۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
امام زمانہ نمبر

حوزہ/اس قدر خوبصورت اور مدلل و تحقیقی مضامین وہ بھی برجستہ صاحبان قلم کے جمع کرنے اور لوگوں تک پہنچانے پر بھی مجلے کے ایڈیٹر اور دیگر شخصیات قابل مبارکباد ہیں۔مضامین ومشمولات کی فہرست بہت ہی معتبر اسماء سے مزین و مرتب ہے جن کے بیانات یقیناً قابل استفادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیفؔ جائسی کی سرپرستی میں اور چیف ایڈیٹر جناب کلب عباس اور ایڈیٹر جناب حسن عباس رضوی کے زیر نگرانی ایک بہت ہی اہم اور عمدہ کام امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے سلسلے سے خصوصی نمبر مجلّے کے صورت میں سامنے آیا۔ مجلّے کا سر ورق نہایت دیدہ زیب ہے جس پر مسجد مقدس جمکران قم ایران کی تصویر مجلے کے وقار میں مزید نورانیت پیدا کررہی ہے۔

مولانا سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیفؔ جائسی اپنی گوناگوں علمی و تحقیقی مصروفیات کے ہمراہ اس طرح کے فصل الخطاب امور بھی انجام دیتے رہتے ہیں جس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے موجودہ علمی، ادبی اور تحقیقی مجلہ ہے۔

مجلّے کے چیف ایڈیٹر جناب کلب عباس اور ایڈیٹر جناب حسن عباس رضوی قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اپنے زمانے کے امام کے حضور اتنا خوبصورت نذرانہ پیش کیا یقیناً یہ کاوش مقبول بارگاہ ہوگی۔ ساتھ ہی اس قدر خوبصورت اور مدلل و تحقیقی مضامین وہ بھی برجستہ صاحبان قلم کے جمع کرنے اور لوگوں تک پہنچانے پر بھی قابل مبارکباد ہیں۔

مضامین ومشمولات کی فہرست بہت ہی معتبر اسماء سے مزین و مرتب ہے جن کے بیانات یقیناً قابل استفادہ ہیں:

علمی، ادبی اور تحقیقی مجلّہ امام زمانہ(عج) نمبر بہرائچ ہندوستان سے شائع

استفاددۂ عامّہ کی خاطر اس مجلے کو حوزہ نیوز ایجنسی سے پی ڈی ایف کی صورت میں منتشر کیا جارہا ہے البتہ آپ اس مجلے کو قاضی پورہ چوراہا بہرائچ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

علمی، ادبی اور تحقیقی مجلّہ امام زمانہ(عج) نمبر بہرائچ ہندوستان سے شائع

مجلے کی پی ڈی ایف فائل حاصل کرنے کے لیے کلیک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .