حوزہ نیوز ایجنسیl
مت کہو رشتہ فقط اپنا عزاداری سے ہے
لینا دینا کچھ نہ کچھ سب کا عزاداری سے ہے
جو تعلق مچھلی کا پانی سے رہتا ہے سدا
ربط اپنا اتنا ہی گہرا عزاداری سے ہے
دل کی ہر دھڑکن سے آتی ہے صداۓ یا حسین
جھولے سے مرقد تلک رشتہ عزاداری سے ہے
ذکر اولادِ پیمبر، کسب قرآن و حدیث
علم کا یہ سلسلہ ، چلتا عزاداری سے ہے
دین و قرآں کی حفاظت ، کربلا کی جان ہے
اب بھی حق پر جان دے دینا عزاداری سے ہے
مقتل یکروزه اب ہے تاقیامت مدرسہ
دنا کیا ہے اب تو بس لینا عزاداری سے ہے
ہے عَلم کے آگے اب بھی طبل فتح کربلا
حق کایہ بجتا ہوا ڈنکا عزاداری سے ہے
ہے ثبوت ، اپنا ہر اک قول وعمل کہ اپنا بھی
ہاں! لگاؤ کیسا اور کتنا عزاداری سے ہے
جو خلوص دل سے کرتے ہیں عزاۓ کر بلا
نیک دنیا ان کی، نیک عقبیٰ ، عزاداری سے ہے
ہند میں کی کیسی ترویج عزاء ، غفران مآب!
دنیا بھر میں ہند کا شُہرا عزاداری سے ہے
یہ عزا خانے ہیں کالج ، گشت ہیں یہ نشر دیں
مذہب اسلام کا چرچا عزاداری سے ہے
سازشوں پر بھی نظر رکھتے ہوۓ سمجھیں ضرور
کیا عزاداری میں ہے اور کیا عزاداری سے ہے
اسیف جائسی