۵ تیر ۱۴۰۱ |۲۶ ذیقعدهٔ ۱۴۴۳ | Jun 26, 2022
السيد علي نقي النقويّ

حوزہ؍ محقق الشّيخ ضياء الكربلائيّ نے مستند شواہد کی روشنی میں سید العلماء آیۃ اللہ العظمی  السيد علي نقي النقويّ  رحمۃ اللہ علیہ  کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی  اور آپ کی  تحریروں، اساتیذ و شاگرد اور معاصرین کا ذکر کیا  اور واضح کیا کہ السيد النقويّ –رحمه الله- أعلامِ الطائفةِ الحقّة  اور پرچمدار تشیع تھے جو کہ ایک فقیہ، مورّخ اور ایک ادیب تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍العتبةِ العبّاسيّةِ المُقدّسةِ کے ایک شعبے " المعارفِ الإسلاميّة والإنسانيّة" کی جانب سے آیۃ اللہ العظمیٰ السید علی نقی النقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا،روضہ مبارک حضرت عباس(ع)میں اسلامی اور انسانی علمی امور کے شعبہ سے منسلک ڈویژن آف نالج ویلفیئر نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا: (السيد علي نقي النقويّ ت 1408هـ.. ملامحٌ من سيرته وجهوده في حفظِ التُراث) (سید علی نقی النقوی، وفات 1408ھ... آپ کی سیرت و خصوصیات اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ میں آپ کی کوششیں)،۔

القاسم بن امام الحسن علیہ السلام ہال میں، معزز مدرسہ کے ذمہ داران اور فضلاء، اور متعدد ماہرین تعلیم اور محققین کی موجودگی میں سمپوزیم کا آغاز قاری مصطفیٰ الحمدان کی تلاوت سے ہوا۔

محقق الشّيخ ضياء الكربلائيّ نے مستند شواہد کی روشنی میں سید العلماء آیۃ اللہ العظمی السيد علي نقي النقويّ رحمۃ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور آپ کی تحریروں، اساتیذ و شاگرد اور معاصرین کا ذکر کیا اور واضح کیا کہ السيد النقويّ –رحمه الله- أعلامِ الطائفةِ الحقّة اور پرچمدار تشیع تھے جو کہ ایک فقیہ، مورّخ اور ایک ادیب تھے۔

سمپوزیم کے اختتام پر حاضرین کے لیے بحث و مباحثے اور تبادلۂ خیال کا وقفہ رکھا گیا جہاں سید العلماء رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات پر کافی بحث وگفتگو اور تبادلۂ خیال ہوا اور نمایاں طور پر آپ کی خدمات کو سراہا گیا جب کہ لیکچرار نے حاضرین کے تمام سوالات اور استفسارات کے جوابات دیئے ساتھ ہی اس سمپوزیم نے زیادہ تر حاضرین کی توجہ حاصل کی۔ اور انہوں نے اس کے عنوان اور مواد کی تعریف کی۔

یہ بات قابل غور ہے کہ یہ سمپوزیم نالج کیئر ڈویژن کی طرف سے منعقدہ ماہانہ سمپوزیم کے سلسلے میں آتا ہے، جو نالج ڈیپارٹمنٹ کی صدارت کی نگرانی میں ہوتا ہے تاکہ اسلامی ورثے کو زندہ کرنے کے لیے اس پر روشنی ڈالی جائے اور اس کے ساتھ تعامل کی کیفیت پیدا کی جائے۔

واضح و روشن ہے کہ السيد علي نقي النقويّ رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت اور آپ کے کارنامے اور خدمات اس قابل ہیں کہ اس پر تحقیق ہو اور الحمد للہ یہ سلسلہ جاری بھی ہے لیکن اس ضمن میں برِّ صغیر میں ایسے افاضل پر کتنا اور کس قدر کام ہورہا ہے لمحۂ فکریہ ہے اور اس پر توجہ دینے کی اشدّ ضرورت ہے۔

قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ قسمُ المعارفِ يقيمُ ندوةً حولَ جهود السيّد علي النقويّ في حفظِ التُراثِ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
6 + 10 =