۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے آئمہ البقیع (ع) کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے ائمہ البقیع علیہم السلام کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے ائمہ البقیع علیہم السلام کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز نے جمیعہ خطباء المنبر الحسيني کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعباس القریشی نے کہا، "عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز کی جانب سے (بناء مراقد أئمّة البقيع وأثره في نبذ التطرّف وتعزيز السلم المجتمعي) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمپوزیم میں محققین اور ماہرین سمیت ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹرعمار نصّار، ڈاکٹرمهيب الأعرجي اور ڈاکٹرعلی الموسوی نے موضوع سے متعلق علمی و فکری لیکچرز دیئے۔

انہوں نے مزید کہا، "اس سمپوزیم کا مقصد ثقافتی اور مذہبی بیداری کو بڑھانا، اسلامی معاشرے میں تعاون، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا، اور مزارات کے مثبت اثرات اور سماجی امن کو فروغ دینے اور مذہبی اور فکری انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔"

ڈاکٹر عمار نصار نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی یہ روش چلی آ رہی ہے کہ وہ اپنے علمی اور ثقافتی مراکز خاص طور پر عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز کے ذریعے زمانے کے مسائل اور ہم وغم ہم تک پہنچاتا رہتا ہے خاص طور پر آئمۂ بقیع علیہم السلام کے مزارات کے انہدام کے سو سال گزرنے اور اس سانحہ کے سبب تمام مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچانے کے حوالے سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، "یہ سمپوزیم اس المناک سانحہ کے احیاء اور ان مزارات کی تعمیر نو کے لیے تجاویز حاصل کرنے کےلئے منعقد کیا گیا تھا۔"

سمپوزیم کے اختتام پر جمیعۃ خطباء المنبر الحسيني کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار الفريجي نے محققین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .