سمپوزیم
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے آئمہ البقیع (ع) کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے ائمہ البقیع علیہم السلام کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
-
عتبۂ عباسیہ کی جانب سے "ثقافتی ورثہ کے تحفظ میں سید العلماء آیۃ اللہ العظمی السيد علي نقي النقويّ رحمۃ اللہ علیہ کی جد و جہد اور آپ کی حیات و خدمات" پر ایک سمپوزیم کا انعقاد
حوزہ؍ محقق الشّيخ ضياء الكربلائيّ نے مستند شواہد کی روشنی میں سید العلماء آیۃ اللہ العظمی السيد علي نقي النقويّ رحمۃ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور آپ کی تحریروں، اساتیذ و شاگرد اور معاصرین کا ذکر کیا اور واضح کیا کہ السيد النقويّ –رحمه الله- أعلامِ الطائفةِ الحقّة اور پرچمدار تشیع تھے جو کہ ایک فقیہ، مورّخ اور ایک ادیب تھے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ قرآن مرکز نجف اشرف:
"روایت حفص اور قاریان دہ گانہ کی قرائت کے مطابق قرائت کے اصول اور ضوابط" کے عنوان سے علمی سمپوزیم کا انعقاد
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔