۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
بین الاقوامی کانفرس بیادِ غفران مآب

حوزہ/علامہ غفران مآب نیز شاگردانِ مدرسۂ کلامی و فقھی غفران مآب کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کے دفتر کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس اور خراجِ عقیدت کے ذریعہ حضرت غفران مآب ( رح)  نیز مدرسۂ ہٰذا کے دیگر شہرۂ آفاق علماء کا تعارف پیش کرسکے، عالمِ اسلام کے جملہ علماء و  مفکرین کی خدمت میں اس بین الاقوامی کانفرنس اور تذکرۂ علماء میں شمولیت کے لئے دعوت دی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت علامہ غفران مآب، خاندان اجتہاد اور آپ کے اسکول کے شاگردوں کو خراجِ عقیدت۔مجددالشریعۃ،محیی الملۃ آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی نقوی غفران مآب ( مروجِ تشیعِ برصغیر ) مؤسسِ مکتبِ فقھی و کلامیِ لکھنؤ اور ھندوستان کے پہلے مرجعِ تقلید، ۱۲ اور ۱۳ویں صدی میں برصغیر کی شیعہ ثقافت کے عظیم مجدد، وہ بے نظیر عالم جن کی سعی بے بدیل کی مختصر سی تجّلی مختلف موضوعات پر مشتمل علمی کتب کا عظیم مجموعہ اور برصغیر میں مذھب امامیہ کے نامور مفکرین و علماء کی تربیت کی شکل میں ہے۔

ہزار حیف کہ اس مجاہد کبیر کی وفات کی تقریباً دو صدیاں گذرجانے کے باوجود، ابھی تک آپ اور آپ کے ممتاز خاندان اجتہاد اور شاگردوں کے شایان شان تعارف اور واقفیت کے سلسلہ سے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسی سلسلہ میں علامہ غفران مآب نیز شاگردانِ مدرسۂ کلامی و فقھی غفران مآب کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کے دفتر کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس اور خراجِ عقیدت کے ذریعہ حضرت غفران مآب ( رح) نیز مدرسۂ ہٰذا کے دیگر شہرۂ آفاق علماء کا تعارف پیش کرسکے، عالمِ اسلام کے جملہ علماء و مفکرین کی خدمت میں اس بین الاقوامی کانفرنس اور تذکرۂ علماء میں شمولیت کے لئے دعوت دی جارہی ہے۔

- عناوینِ مضامین و مقالات:


۱۔ عہدِ علامہ غفران مآب رح ،آپ کی شخصیت اور شاگردانِ مکتب
*- علامہ غفران مآب کی حیات اور کارنامے
*- خاندانِ اجتہاد کی اھمیت اور کارنامے
*- مکتبِ علامہ غفرانمآب کے شاگردوں کی اھمیت
*- مدرسۂ کلامیِ لکھنؤ اور اس کی عظمت نیز دیگر عالمی، مدارسِ فقہی و کلامئ امامیہ سے اس کا تقابلی جائزہ
*- مکتبِ فکری غفران مآب لکھنؤ اور مکتبِ شاہ ولی اللّٰہ، دہلی اور دونوں کے ایک دوسرے پر اثرات کا تقابلی جائزہ
*- ھندوستان میں مختلف اسلامی مذاہب کا باھمی رابطہ
*- برصغیر میں اسلامی تفکرات کے احیاء میں حضرت غفران مآب، خاندانِ اجتھاد اور دبستانِ خاندانِ اجتہاد کاکردار
*- برصغیر کی ۱۲ و ۱۳ویں صدی کی تکفیری اور شیعہ مخالف تحریکوں کا تعارف
*- تحفۂ اثنا عشریہ کے مقابلہ میں علامہ غفرانمآب، خاندانِ اجتھاد نیز مکتب غفرانمآب کے شاگردوں کا کردار

- ۲۔ مکتبِ علامہ غفرانمآب کے کلامی معتقدات و تفکرات اور فکری مناھج و ضابطۂ عمل
*- مکتب علامہ غفرانمآب کے امامیہ مبانیِ کلامی
*- مدرسۂ لکھنؤکی اعتقادی و کلامی منہج کے اثرات دیگر متکلمینِ امامیہ پر
*- مدرسۂ کلامی لکھنؤ کے کلامی و اعتقادی تفکرات کے اثرات دیگر متکلمینِ امامیہ پر
*- مکتبِ علامہ غفرانمآب کے کلامی و امامی مناھج و ضابطۂ عمل
*- مکتبِ علامہ غفرانمآب کے رجالی مناھج و ضابطہ عمل
*- مکتب علامہ غفرانمآب کے تفسیری مناھج و ضابطہ عمل
*- مکتب علامہ غفرانمآب کے تاریخی مناھج و ضابطہ عمل
*- مکتب علامہ غفرانمآب کے حدیثی مناھج و ضابطہ عمل

- ۳ ۔ خاندان اجتہاد اور اس کے شاگردوں کے علمی، سماجی اور ثقافتی خدمات
*- مدرسہ لکھنؤ کے اہم کتبخانوں کا تعارف اور ان کی علمی، ثقافتی ۔ ۔ ۔ عظمت و حیثیت
*- حوزاتِ علمیہ، ثقافتی مراکز اور حسینیات ( امام باڑوں) کی تاسیس میں خاندان اجتہاد کا کردار
*- خاندان اجتہاد اور ان کے شاگردوں کے تعارف پر مشتمل آثار و کتب کی تجزیاتی رپورٹ
*- عمادالاسلام کا ایک تعارف اور دیگر علمائے شیعہ کے کلامی کتب سے اس کا تقابلی جائزہ
*- علامہ غفرانمآب کے کلامی و فقہی آثار و کتب
*- علامہ غفرانمآب کے فرزندوں اور شاگردوں کے کتب و نوشتہ جات کا تعارف

- مضمون ارسال کرنے کی تاریخ
خرداد۱۴۰۱ تا خرداد ۱۴۰۲ مطابق ذی القعدہ ۱۴۴۳ تا ذی القعدہ ۱۴۴۴
دفترکا پتہ: قم، خیابان معلم۔ معلم ۱۰، خیابان شہیدین بہشتی و قدوسی، پلاک۵۶ ٹیلیفون : ۳۷۸۴۱۰۱۵ اور ۲ ۳۷۸۲۸۶۹۰ پوسٹل کوڈ ۳۷۱۵۶۹۳۴۴۶

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .