حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کل کے ہندوستان یا آج کے برِّصغیر کے اکلوتے مکتبِ تشیع یعنی برِّصغیر میں خالص اور واضح تشیع کے مروّج اور اصول کے پہلے علمبردار،پہلے مجتہدِ جامع الشرائط، پہلے مرجع تقلید،مجدد شریعت آیة اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفرانمآب پر بنیاد امامت قم ایران میں عالمی سیمینار ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۲ ہجری کو ہو رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، عالمی سمینیار «مؤسسِ مدرسۂ لکھنؤ مجدّد الشریعہ مرحوم علامہ غفرانمآب» کی مناسبت سے منعقد ہورہا ہے جسمیں اس جلسے کے اہم مقرر حضرت آیت اللہ علیدوست دامت برکاته حصہ لینگے۔
موصولہ خبر کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہندوستانی علماء بھی اس بزم کا حصہ ہونگے جنمیں حجة الاسلام و المسلمین جناب مولانا سید کلب جواب نقوی، حجة الاسلام و المسلمین جناب پروفیسر سید علی محمد نقوی، حجة الاسلام جناب مولانا سید عاکف زیدی صاحبان شامل ہیں۔
اس سیمینار میں مایۂ ناز علماء و دانشور حضرات براہ راست خطاب فرمائینگے جنمیں حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد تقی سبحانی، حجة الاسلام و المسلمین جناب آقای مختاری، حجة الاسلام و المسلمین جناب سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیف جائسی صاحبان شامل ہیں۔
اس سیمینار میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک فرما کر اس نشست کا حصہ بن سکتے ہیں:
اس سیمینار کی تاریخ: ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۰ عیسوی/ ۱۲ربیع الاول ۱۴۴۲ ہجری
بوقت:۸:۳۰ سے ۱۱:۳۰ ایرانی ٹائم/ ۱۰:۳۰ تا ۱:۳۰ ہندوستانی ٹائم
بمقام: خیابان معلم ،معلم ۱۰، ساختمان بنیاد فرہنگی امامت، سالن ہمایش های تخصصی علامہ امینی(رہ)
تفصیلی اطلاعات کے مطابق اس سیمینار میں شرکت کرنے والے علماء و دانشور و اٖفاضل کے موضوعات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
حضرت آیت اللہ علیدوست دامت برکاته، استاد درس خارج فقہ و اصول حوزہ علمیہ قم: اقدامات اجتہادی علامہ غفرانمآب علیہ الرحمہ اور نقد اخباریت۔
حجة الاسلام و المسلمین جناب مولانا سید کلب جواب نقوی،دبیر کل مجلس العلماء هند اور امام جمعہ لکھنؤ:مدرسۂ فقہی و کلامی لکھنؤ کے موضوع پر سیمینار اور علمی امور انجام دینے کی ضرورت اور اہمیت۔
حجة الاسلام و المسلمین جناب پروفیسر سید علی محمد نقوی،رئیس مرکز تفاہم ادیان علیگڑھ یونیورسٹی:شیعیت کی اصل تعلیمات کی ترویج میں مدرسہ لکھنؤ کی کاوشیں اور اسکا آج کے شیعہ معاشرے میں علمی اور ثقافتی ربط و ضبط۔
حجة الاسلام جناب مولانا سید عاکف زیدی،معاشرتی اور اعتقادی انحرافات کا مقابلہ کرنے میں علامہ غفرانمآب اور خاندان اجتہاد کا کردار۔
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد تقی سبحانی، علامہ میر حامد حسین عالمی سیمینار کے صدر: مدرسہ کلامی لکھنو کی منزلت اور اسکی دیگر کلامی مدارس سے نسبت۔
حجة الاسلام و المسلمین جناب آقای مختاری،مدیر موسسہ کتابشناسی شیعہ: علامہ غفرانمآب کی شخصیت اور انکی علمی خدمات کا تعارف۔
حجة الاسلام و المسلمین جناب سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیف جائسی، مدیر موسسہ نور ہدایت فاؤنڈیشن اور ماہنامہ شعاع عمل: برِّ صغیر میں مکتب اجتہاد کی بنیاد رکھنے میں آیة اللہ العظمیٰ علامہ غفرانمآب علیہ الرحمہ کا مقام اور آپکے ثقافتی اثرات۔
اطلاع دہندگان: اراکین و کارکنان و متعلقینِ مکتبِ فقہی و کلامی غفرانمآب و برِّ صغیر لکھنؤ انڈیا۔