۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حوزہ علمیہ علوی میں حفظ  قرآن کریم کا مقابلہ 

حوزہ/ قم المقدسہ میں علوی دارالقرآن کی جانب سے بعثت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے حفظ قرآن کریم کا تئیسواں مقابلہ منعقد ہوا۔ جسمیں کثیر تعداد میں حفاظ و قارئین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں علوی دارالقرآن کی جانب سے بعثت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے حفظ قرآن کریم کا تئیسواں مقابلہ منعقد ہوا۔ جسمیں کثیر تعداد میں حفاظ و قارئین نے شرکت کی۔

منعقدہ مقابلہ میں ہندوستان پاکستان بنگلادیش برما وغیرہ کے حافظین و قارئین نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق،یہ مقابلہ دو مرحلوں میں انجام پایا حسمیں تقریباً ٨٠ سے زیادہ طلاب "خواہران و برادران" نے شرکت کی۔

اس پروگرام کو جج کرنے کے لیے بین الاقوامی ججز موجود تھے جسمیں برادران کے لیے بطور جج حافظ کل قرآن کریم جناب معتدی اور انٹرنیشنل قاری جناب ڈاکٹر شعاعی نے انجام دیا اور خواہران کے لئے ایران کی معروف استاد خانم گل محمدی اور استاد خانم کاشی نے انجام دی۔

یہ مقابلہ زیر نظر سر پرست حوزہ علمیہ علوی حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید مسعود اختر رضوی اور مدیر حوزہ علمیہ علوی حافظ کل قرآن کریم و نہج البلاغہ حجہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید مجتبیٰ اختر رضوی کے انجام پایا۔ مقابلے کے آخر میں طلاب کی حوصلہ افزائی کے لئے امتیازی درجہ حاصل کرنے والے حفاظ کرام کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .