۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
السفیر

حوزہ/قومی قرآنی مقابلہ «السفیر» عراق کی مسجد کوفه میں شروع ہوچکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نویں قومی قرآنی مقابلہ السفیر ایس او پیز کے ساتھ مسجد کوفہ کے  «جعفر الطیار(ع)» ہال میں شروع ہوچکا ہے جسمیں تیس حفاظ اور قرآء حصہ لے رہے ہیں۔

مذکورہ مقابلہ مسجد کوفہ کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے حفظ و قرآت کے شعبوں میں شروع ہوچکا ہے۔

مسجد کوفہ کے متولی محمد الموسوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: کلام وحی سے تمسک اور نبی مکرم کی سیرت پر عمل اسلام کی ترویج اور اعلی اقدار متعارف کرانے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

مسجد کوفہ کے سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار حیدری کا کہنا تھا: عراق کے دیگر شہروں کے علاوہ کردستان سے قرآء کی شرکت نے «السفیر» مقابلے کو منفرد کردیا ہے۔

مسجد کوفہ کے دارالقرآن کے انچارج عادل الیاسری کا کہنا تھا: تیس قاری اور حافظ مقابلوں میں شریک ہیں جبکہ ماہرین تلاوت و حفظ ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے جبکہ اختتامی تقریب میں حفظ و قرآت کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ اختتامی تقریب میں مسجد کوفه کے متولی شرکت کریں گے۔

آغاز نهمین دوره مسابقات ملی قرآن «السفیر» در عراق + عکس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .