۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ویانا مسجد

حوزہ/آسٹریا کی حکومت نے رواں ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ان دو مساجد کو بند کردیا جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رواں ہفتے پیر کو 20 سالہ حملہ آور نے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور کردیا تھا۔

یہ گزشتہ ایک دہائی میں آسٹریا میں ہونے والا بدترین حملہ تھا۔ حملے کے بعد حکام نے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

علاوہ ازیں ویانا میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کے سربراہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ حملہ آور مقدونی نژاد آسٹرین شہری تھا اور اس سے قبل داعش میں شمولیت کی کوشش پر سزا بھی کاٹ چکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .