۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
دیدار گروه های فلسطینی

حوزہ/فلسطین کی حمایت میں عظیم دو روزہ آن لاین کانفرنس اس ہفتے کو ترک شہر استنبول میں منعقد کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حمایت فلسطین کانفرنس بین الاقوامی فلسطین الاینس اور ترک اسلامی رابطہ مرکز کے تعاون سے استنبول میں منعقد کی جارہی ہے۔

حمایت فلسطین کانفرنسZoom)  پر دیکھی جاسکتی ہے جو «قدس ایک امانت اور تعلقات بحالی خیانت» کے عنوان سے منعقد ہوگی جسمیں دنیا کے 70 ممالک سے اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

ترک اسلامی دنیا رابطہ مرکز کے سربراہ زیاد بومخلة کا کہنا ہے: کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اسکا تحفظ ہے۔

انکا کہنا تھا: کانفرنس میں آٹھ نشستیں ہوں گی جسمیں اسلامی دنیا کی اہم علما اور اسکالرز شریک ہوں گے۔

زیاد بومخلة کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے مندرجات انگریزی، فرنچ، اسپینش، ترکی، اردو، پرتگش اور مالائی میں ترجمہ ہوگا۔

مذکورہ مرکز کے سربرہ کا کہنا تھا: کانفرنس میں حماس رھنما اسماعیل هنیه، ترک- فلسطین دوستی ادارے کے حسن توران، کے علاوہ اسلامی علما الاینس کے سربراہ «احمد الریسونی»، خطیب مسجد اقصی «شیخ عکرمه صبری«، امارات کو سوشل ایکٹویسٹ، «احمد الشیبه»، اردن کے سیاست داں «عبدالله العکایله»، اور سوڈان کے عالم دین «عصام البشیر» کے علاوہ دیگر اہم علما کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .