۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آئی ایس او پاکستان کے 49ویں مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 49ویں سالانہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے آغاز ہو گیا۔ اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک وچوبند دستے نے حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 49ویں سالانہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے آغاز ہو گیا۔ اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک وچوبند دستے نے حصہ لیا۔ اس موقع پر علامہ غلام شبیر بخاری، امامیہ چیف اسکاوٹس تنصیر مہدی اورمرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔

اسکاوٹس نے مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید پر ترانہ پڑھا اور مزار پر پھول چڑھائے ۔کنونشن کے دوسرے روز حمایت مظلومین کانفرنس جامعة المصطفی، پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے مُلکی و غیر ملکی شخصیات کا خطاب ہوگا جن میں فلسطین سے مشیر المصری، غزہ سے شیخ نافذ عزام، ایران سے آیت اللہ شیخ رضا رمضانی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین سجاد نقوی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین شامل ہیں ۔کنونشن کے دوسرے روز ہی تعلیمی کانفرنس بعنوان عصر حاضر کا ہتھیار قلم کا انعقاد ہوگا جس سے ماہرین تعلیم امتیاز رضوی،سرفراز حسینی اور ثقلین حیدر خطاب کریں گے ۔

کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان و انتخاب ہوگا۔کنونشن کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان شہدا کے حقیقی وارث اور امین ہیں۔ شہدا کے افکار و کردار پہ عمل پیرا ہوکر اور باہم متحد ہوکر پاکستان کی مضبوطی اور سربلندی کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں.

اس موقع پر امامیہ چیف اسکاوٹس تنصیر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ سکاوٹس کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا ہے کہ کورونا کے دنوں میں جاں بحق ہونیوالوں کو غسل و تدفین کے عمل میں امامیہ سکاوٹس نے کردار ادا کیا۔ سیلاب ہو یا کوئی اور آفت، امدادی سرگرمیوں میں امامیہ سکاوٹس ہراول دستے ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیلابی صورتحال کے دوران ہمارا ایک سکاوٹ شہید حسن امدادی سرگرمیوں کے دوران شہید بھی ہوگیایہ ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہے۔ اسکاوٹ سلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ عالمی استعمار ایک منظم سازش کے تحت پوری دنیا میں اسلام کیخلاف برسر پیکار ہے، پاکستان میں بھی جب دشمن نے کوئی سازش کی، تو شہید حسینی کے فرزندوں نے نکل کر وطن کا دفاع کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .