حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی استعمار دنیا میں عالم اسلام کے خلاف مسلسل سازشوں میں مگن ہے پاکستان کی سرزمین کی طرف جب بھی کسی دشمن نے میلی آنکھ اٹھائی تو آئی ایس او پاکستان کے جوانوں نے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سرزمین پاکستان کا دفاع کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے تنظیم کے 49 ویں کنونشن میں اسکاوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر شہید قائد علامہ عارف حسینی اور شہید ڈاکٹر سے یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم خطِ نظام ولایت فقیہہ سے کسی صورت بھی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہمارے افتخار کے لئے کافی ہے کہ ہم پاکستان میں پیروئے رہبر مسلمین جہاں ہیں اور سرزمین پاکستان میں رہبر معظم کی امید امامیہ طلبہ ہیں اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے کردار افکار اور بہترین طالب علم بن کر یہ ثابت کریں کہ استعماری و استکباری طاقتوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور خطِ ولایت سے ہر صورت جڑیں گے اور یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور ان کے دیئے گئے خط پر عمل کیا جائے۔ اس موقع پر سکاوٹس کے دستے نے مزارِ شہید پر پھول چڑھائے اور علماء کرام کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی۔