۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
خلف‌اف

حوزہ/جمهوری آذربایجان کی ڈپٹی وزیرخارجہ نے ایرانی سفیر سے گفتو میں قرہ باغ کے حوالے سے رھبر معظم کے بیان کو خوش آیند اور شکریہ کا اظھار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رھبر معظم انقلاب کے بیانات میں قره‌باغ  کے حوالے سے نکات پر آزربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ خلف‌اف، نے باکو میں ایران کے سفیر سیدعباس موسوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دونوں ممالک کی دوستی میں استحکام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رھبر معظم کے بیانات خوش آیند ہے۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آرمینیا اور آزربائیجان میں جاری جنگ کے حوالے سے اس کو تلخ حادثہ قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے البتہ آزربائیجان کے علاقوں کو آرمینیا سے واپس کرانا لازم ہے۔

مقام معظم رهبری نے آرمینیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کی واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: جو دہشت گرد علاقے میں گھس چکے ہیں خبردار کرتے ہیں کہ ایرانی سرزمین کے قریب نہ پھٹکے وگرنہ ان سے سخت انداز میں نمٹا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .