۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ شجر کاری ڈے کی مناسبت سے آج صبح رہبر انقلاب اسلامی نے دو پھل دار درختوں کے پودے لگاتے ہوئے فرمایا کہ درخت اور پودہ کاشت کرنا ایک ایسی نیکی ہے کہ جس کی دین مقدس اسلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شجر کاری ڈے کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے دو پھر دال درختوں کے پودے لگائے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے گھاس اور سبزہ زار کو بشری تمدن کیلئے لازمی قرار دیتے ہوئے ماحولیات کے متعلق دین اسلامی کی توجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: درخت اور پودہ کاشت کرنا ایک ایسی نیکی ہے کہ جس کی دین مقدس اسلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ماحولیات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ ماحولیات کو پاک و پاکیزہ رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششیں دینی اور انقلابی اقدامات ہیں جنہیں صرف جمالیاتی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے۔

انہوں نے مفاد پرست افراد کے ہاتھوں جنگلوں اور طبیعی مناظر کو تباہ کرنے کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ اقدامات بشریت کے مستقبل کو نابود کرنے کے مترادف ہیں۔ حکام اور تمام افراد کو اس قسم کے اقدامات کا راستہ روکنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جنگلوں میں آگ لگنے یا نہروں اور تالابوں کے خشک ہونے جیسے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان حوادث کا رستہ روکا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے والے حکام مقصر ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے نئے سال کی آمد پر مسئلہ کرونا کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال عید کے ایام میں لوگوں نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بہت بڑی مصیبت کو ٹالا لیکن یاد رہے کہ اس سال خطرات پہلے سے بھی زیادہ ہیں لہذا اس سال بھی ہم سب کو ڈاکٹرز اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے تاکید کی کہ کرونا سے بچاؤ کے سلسلہ میں جو کچھ متعلقہ حکام کہیں اس پر عمل ہونا چاہئے۔ اگر انہوں نے سفر کو ممنوع قرار دیا ہے تو لوگ سفر پر نہ جائیں۔ میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سفر پر نہیں جاؤں گا۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کرونا کی وجہ سے لوگوں کی معیشتی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کرونا بڑھتا گیا تو لوگواں کی مشکلات بھی بڑھ جائیں گی۔ پس سب کو تعاون کرنا چاہئے تاکہ یہ بیماری جلد از جلد ختم ہو جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مہنگائی اور لوگوں کی معاشی مشکلات پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عید کے ایام میں یہ صورت حال بہت زیادہ اذیت ناک ہے۔

البتہ اجناس مثل فروٹ وغیرہ فراوان ہیں لیکن قیمتیں بہت زیادہ ہیں اور ان زیادہ قیمتوں کا منافع بھی زحمت کرنے والے باغبانوں کے جیب میں نہیں جاتا نلکہ یہ منافع دلالوں کے جیب میں جاتا ہے اور عام لوگوں کو صرف گھاٹا ہوتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ حکام مہنگائی اور لوگوں کی معاشی مشکلات کو حل کریں۔ ان سب مشکلات کے راہ حل موجود ہیں۔ حکام سے متعدد میٹنگز میں یہ راہ حل انہیں بتائے ہیں اور لوگوں کی اقرصادی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ماہرین اقتصادیات  کے نطریات سے انہیں آگاہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .