۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جوش گوٹیمر

حوزہ/ امریکی حکام پوری طرح سے کوشش کر ر ہے ہیں کہ مالدیپ میں اسرائیلی شہریوں کو دخلے پرپابندی کے قانون کو کسی طرح ختم کرایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی راہ حل تلاش کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی رکن کانگریس جوش گوٹیمر ایک ایسا قانون بنانے کے فراق میں ہے جس میں مسلم اکثریتی ملک کو گر امریکی امداد چاہئے ہوگی تو انہیں اسرائیلی شہریوں پر سفری پابندی ہٹانا پڑے گا۔

گوٹیمر امریکی کانگریس میں صیہونی حکومت کے شدید حامیوں میں سے ایک ہیں، وہ ایک قانون کا مسودہ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے پروٹیکٹنگ الائیڈ ٹریول ہیر (PATH) ایکٹ کہا جاتا ہے۔

گوٹیمر نے ایک بیان میں کہا: ٹیکس دہندگان کے ڈالر کسی ایسے ملک میں نہیں بھیجے جائیں جس نے تمام اسرائیلی شہریوں کے اپنے ملک کے سفر پر پابندی لگا دی ہو۔

انہوں نے مزید کہا: نہ صرف اسرائیل ہمارا سب سے بڑا جمہوری اتحادی ہے بلکہ اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ جانے پر پابندی یہودیوں کے خلاف ایک واضح نفرت کے سوا کچھ نہیں، جب تک وہ اپنا طریقہ اور قانون تبدیل نہیں کرتے انہیں امریکی ڈالر کا ایک سنٹ بھی نہیں دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو مالدیپ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، اس ملک کے صدارتی دفتر کے مطابق مالدیپ فلسطینی عوام کی ضروریات کے سلسلے میں تحقیق کے لیے میں ایک خصوصی ایلچی کو فلسطین بھیجے گی، اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا بھی اہتمام کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .