۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سفارت اسرائیل در باکو

حوزہ/ ایران کی انتقامی کاروائی کے ڈر سے صہیونی حکومت نے آذربائجان کے دار الحکومت "باکو" میں موجود اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض خبری ذرائع نے آج سہ پہر کو اطلاع دی ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت "باکو" شہر میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کو ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے خالی کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ تل ابیب اور بیت المردہ سے باہر سفر نہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مزید احتیاط کے لیے گریٹر تل ابیب (بشمول شامل هرتزلیا، نتانیا و ایون یهودا)، یروشلم (بیت المقدس) اور بئر شبعسے باہر امریکی حکومت کے ملازمین کے ذاتی سفر پر اگلے نوٹس تک ممنوع ہے۔"

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ مذکورہ تینوں خطوں کے درمیان امریکی سرکاری ملازمین کے سفر دوروں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب پیر 1 اپریل کو اسرائیلی حکومت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصل خانے کی عمارت پر حملہ کیا، شام میں ایران کے سفیر نے کہا کہ یہ حملہ ایف 35 لڑاکا طیاروں نے کیا اور 6 میزائل داغے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .