۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
جهاد طه - جنبش حماس

حوزہ/ جہاد طہ نے کہا: عالمی یوم قدس جسے امام خمینی نے 1979 میں انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے وقت ہی نام دیا تھا، اس بات پر دلیل ہے کہ ’’قدس‘‘ عرب، اسلامی ممالک اور فلسطینیوں کا ہی رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے ترجمان جہاد طہ نے کہا: عالمی یوم قدس جسے امام خمینی نے 1979 میں انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے وقت ہی نام دیا تھا،آج ہمارا جمع ہونا اس بات پر دلیل ہے کہ ’’قدس‘‘ عرب، اسلامی ممالک اور فلسطینیوں کا ہی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا: آج القدس اور مسجد اقصیٰ اور شہر القدس کو یہودیوں کی علامت بنانے کی سازش ہو رہی ہے اور اس پر منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ یہ شہر ایک اسلامی شہر ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا: اگر آج ہمارا کوئی موقف ہے تو یہ ہے کہ جب تک ہمیں فلسطین کی مبارک سرزمین میں ہمارے جائز حقوق نہیں مل جاتے ’’قدس‘‘ صیہونی حکومت کے ساتھ تنازع کا محور رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے لیے اور ہماری اسلامی اور سیاسی ثقافت میں قدس ہمیشہ ایک اہم موضوع رہا ہے اور رہے گا جس کے ذریعے ہم مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں گے۔

جہاد طہٰ نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: ہماری قوم ایک بہادرانہ جنگ لڑ رہی ہے، یعنی الاقصیٰ کی جنگ، فلسطینیوں ایک ساتھ جمع ہو کر صیہونیوں کو دھول چٹا دیں گے اور صہیونی لیڈروں کے سروں کو ہمارے مجاہدین اپنے قدموں سے روند ڈالیں گے، ، ہمارا یہ جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عنقریب ایک عبرتناک شکست اسرائیل کا انتظار کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .