۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں القدس ریلی کا انعقاد

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں ضلعی رہنما شیعہ علماء کونسل  مولانا لیاقت علی سیال قمی کی سربراہی میں تاریخی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر کے علماء کرام و مومنین نے بھرپور شرکت  کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام اور قبلہ اول بیت القدس پر اسرائیلیوں کے ناجائز قبضہ کے خلاف قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعتہ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے بستی قاسم مڈ رجبانہ کے مرکزی امام بارگاہ سے حسینی چوک میرنیوالا تک تاریخی ریلی نکالی گئی۔

تصاویر دیکھیں: ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں القدس ریلی کا انعقاد

علماء کرام نے خطابات میں اسرائیل سفاکیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔

علماء کرام نے کہا مسلم دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی نے اسرائیل کی درندگی میں اضافہ کیا ہے امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے۔

علماء نے کہا: غزہ میں قیامت بپا ہے۔ انسانیت شرمندہ ہے اور غذائی قلت کے باعث شدید بحران ہے ۔

انہوں نے کہا: پوری امت مسلمہ اکٹھی ہوکر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔

اس موقع پر مولانا سید امتیاز حسین شیرازی ،مولانا فضل حسین جسکانی ،مولانا مہر غلام عباس قمی ،مولانا رجب علی حسینی ،مولانا غلام عباس مقدسی ،مولانا منظر حسین نجفی ،مولانا رضا حیدر طوسی ،مولانا علی حسن قمی ،مولانا نعیم رضا عابدی ،مولانا سید کمیل مہدی نقوی ،مولانا سید فرمان حیدر کاظمی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .