۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
پنو عاقل میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلی

حوزہ / پنو عاقل میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے نہتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر عالمی دہشت گرد اسرائیل کے مظالم اور بر بریت کے خلاف رضویہ امام بارگاہ سے ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پنو عاقل میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے نہتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر عالمی دہشت گرد اسرائیل کے مظالم اور بر بریت کے خلاف رضویہ امام بارگاہ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیا دت مولانا سید مختیار علی رضوی،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مر کزی پریس سیکریٹری عا شق حسین اصغری،سید ناصر عباس جہانیاں،غلام شبیر مجتبائی،محمد انور عباسی،دوست محمد حیدری،رفیق احمد محمدی،ضمیر عباس چاچڑ و دیگر کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔

ریلی شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر"یکجہتی ریلی فلسطین" اور "اسرائیل اور امریکہ مردہ باد"جیسے نعرے درج تھے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماء غلام شبیر مجتبائی نے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اسرائیل غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور اسرائیلی بمباری سے معصوم فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب فلسطین سے ظلم اور بر بریت کا خاتمہ ہو گا اور فلسطین آزاد ہو گا۔

غلام شبیر مجتبائی نے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا: اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اسرائیل کے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں اور اسرائیل جارہیت کے خلاف آواز اٹھانے سے قاصر ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں ہم فلسطینیوں کی سیاسی،اخلاقی اور آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • عاشق حسين اصغري PK 13:40 - 2023/10/14
    0 0
    Mashallah behtreen kam kr rahy hain