۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
ریلی

حوزه/ کوٹلی امام حسین میں بعد از نماز جمعہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں،حماس اور دیگر جنگجو تنظیموں نے اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ فلسطینی مسلمان اور دیگر اسلامی جہادی تنظیموں کو عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔الحمداللہ ثمہ الحمداللہ حماس اور فلسطین کے غیور مسلمانوں نے اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے دلیرانہ تابڑ توڑ حملے کر کے اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کو دندان شکن جواب دیا ہے اور اسرائیل کو اب اپنی ریاست کے لالے پڑے ہوئے ہیں رحم کی بھیک کی اپیلیں کر رہا ہے۔ فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی۔اسرائیلیوں کو گھر اور مورچے چھوڑنے پر مجبور کیا۔ دنیا کے نام نہاد ایٹمی اور جدید ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار رکھنے والے ناسوروں کو ناکوں چنے چبوا کر اور رہبر معظم سید خامنہ ای کی پیشنگوئی سچ ثابت کرتے ہوئے بیت المقدس پر فتح کا جھنڈا لہرا کر اپنی فتح و نصرت کا اعلان کیا۔ رہبر معظم سید خامنہ ای نے پیشن گوئی کی تھی کہ پچیس سال سے پہلے پہلے بیت المقدس میں دنیا بھر کے مسلمان جمعتہ الوداع ادا کریں گے۔ انشا اللہ اگلے سال جمعتہ الوداع رہبر معظم کی اقتداء میں مسلمان بیت المقدس میں ادا کریں گے۔ ایران اور لبنان نے استعمار کی لالچ اور دھونس دھمکی کو پس پشت ڈال کر اس عظیم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی، علامہ رمضان توقیر

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نام نہاد امن پسند اور انسانیت کے غم خوار کہہ رہے ہیں کہ فلسطینی جنگ میں انسانی حقوق کا خیال نہیں کر رہے۔ اسلام شناس فلسطینی مسلمانوں نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کو بھی مدنظر رکھا۔ سوشل میڈیا پر دیکھا ہو گا کہ ایک یہودی عورت فلسطینی جنگجو کے رویہ کی تعریف کر رہی ہے کہ گھر میں بچے اور اکیلی تھی۔فلسطینی مجاہدوں نے ہمیں کوئی نقصان نہیں دیا۔ عورتوں اور بچوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے۔

فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی، علامہ رمضان توقیر

اس سے پہلے نماز جمعہ کے اجتماع سے مولانا مجاہد حسین جھیڈا نے بھی خطاب کرتے ہوئے حماس فلسطینی مسلمانوں اور دیگر جنگجو تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا اور عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔

فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی، علامہ رمضان توقیر

ریلی سے سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری اور مولانا غضنفر عباس نقوی نے خطاب کیا۔

اظہار یکجہتی ریلی میں مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا شبیر حسن عسکری، سید انصار علی زیدی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فلسطین کے مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی، علامہ رمضان توقیر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .