۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
گلگت بلتستان

حوزه/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم اسرائیل اور امریکہ کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم اسرائیل اور امریکہ کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان خالد خورشید، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی راجہ زکریا مقپون، رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ نئیر عباس مصطفوی، رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی، سابق معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی، صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد بیگ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

مقررین نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر غاصب اسرائیلیوں کے مظالم اور وحشیانہ بمباری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی براداری کو اسرائیلی بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے، عالم اسلام کو آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستان کی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کی قائد اعظم کے فرامین کی روشنی میں حمایت نہیں کی۔ ہمیں امریکہ کی غلامی سے آزاد ہوکر امت مسلمہ کے مفاد کیلئے سوچنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .