۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم ریلی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر جیکب آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر برادر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر اصغریہ آرگنائزیشن برادر اویس جکھرانی، آئی ایس او کے یونٹ صدر اور مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر جیکب آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر برادر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر اصغریہ آرگنائزیشن برادر اویس جکھرانی، آئی ایس او کے یونٹ صدر اور مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیرت مند عوام مظلوم اور بہادر فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے باوفا بیٹے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم کی حیثیت سے زندگی کے آخری لمحے تک فلسطین کی تحریک آزادی اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کے افکار و نظریات سے انحراف پر ملک کے حکمرانوں اور مقتدر اداروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ فلسطین جلد آزاد ہو گا اور ان شاءاللہ تعالیٰ ہم مسجد اقصی میں نماز ادا کریں گے۔

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .