۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہباز شریف

حوزہ / پاکستانی وزیر اعظم نے خان یونس میں غاصب اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا: خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا: اب تک پاکستان سے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا۔ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی عدالتی انصاف کے فلسطین سے متعلق فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .