۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
شہباز شریف

حوزہ / پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور پوری دنیا اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: کل فجر کے وقت ایک اسکول میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کی گئی جس میں وہاں بچوں اور عورتوں سمیت سو سے زائد شہید ہو گئے۔ فلسطینیوں پر دن رات یہ آگ برس رہی ہے لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے کہا: جو عالمی ادارے امن کے قیام کے لیے معرض وجود میں آئے تھے وہ صرف قرارداد پاس کرتے ہیں لیکن اس کی ردی برابر بھی وقعت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جاتا ہے لیکن اس سے آگے کچھ نہیں کیا جاتا، دنیا کی تاریخ میں اس سے بدترین ظلم و زیادتی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .