۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
نشست خبری رئیس جمهور ایران و نخست وزیر عراق

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر نے عراق کے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی حکومت سقوط کر چکی ہے اور امریکی اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی حکومت سقوط کر چکی ہے اور امریکی اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس فاسد حکومت کے غیر انسانی جرائم اس کی شرمناک شکست کی تلافی نہیں کر سکتے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا: امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ اور اطلاعات فراہم کر کے اس کی غزہ کے لوگوں کے قتل عام میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ میں حالیہ غیر انسانی جرائم کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کے حامی دیگر ممالک ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے اس نیوز کانفرنس میں غزہ پر بمباری اور جنگ کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصی آپریشن کا سرچشمہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ ایک بہت بڑے زندان میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن دنیا کے ممالک نے اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئی اقدام نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .