۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 32 دن ہو گئے ہیں اور اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 328 ہو گئی ہے جن میں 4 ہزار 104 بچے اور تقریباً 3 ہزار خواتین شامل ہیں، غزہ پر حملے کے بعد سے اب تک 48 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 350 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 1300 بچے بھی شامل ہیں۔

مغرب کی حمایت نے اسرائیل کو مزید نڈر بنا دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کھلم کھلا فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .