۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ژنرال سلامی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلابی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ آج امریکہ اور صیہونی حکومت کا مقبرہ بن چکا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کبھی بھی اپنا کھویا ہوا اقتدار دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلابی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ آج امریکہ اور صیہونی حکومت کا مقبرہ بن چکا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کبھی بھی اپنا کھویا ہوا اقتدار دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے ، یہ ایسی شکست ہے کہ اب وہ کبھی بھی بحال نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اب ایسی ہو چکی ہے کہ وہ بچوں کا قتل عام کر کے اپنا تسلط بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران زمینی، ہوائی اور سمندری ہر جگہ اپنے دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران کی فوجی طاقت خطے میں امن و سلامتی کی ضمانت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .