۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
۱

حوزہ/ حماس کا کہنا ہے کہ وہاں کی فوج غزہ جنگ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد چھپا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ صہیونی فوج غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کو چھپا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت جاری رکھنے پر اس لئے اصرار کر رہے ہیں کیونکہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے،حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیل کے خلاف پوری قوت سے لڑ رہے ہیں، اسامہ ہمدان کے مطابق اس وقت حماس کے جنگجوؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کم از کم دو گنا ہے جو اسرائیلی فوج پیش کر رہی ہے، حماس کے رہنما نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت امریکہ کی کھلی حمایت کی وجہ سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

حماس کے مطابق فلسطینی اپنے حقوق کے حصول کے مقصد سے آگے بڑھتے رہیں گے، ہم اپنا جہاد جاری رکھیں گے، فلسطینیوں پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

حماس کے اس رہنما نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب صرف مذمت سے کام نہ لیں بلکہ آگے بڑھ کر اپنے اجلاسوں میں کچھ موثر فیصلے کرنے کی کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .