۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فوجی

حوزہ/ میں اسرائیلی دہشت گردوں اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں صہیونی فوج کو اب تک بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، ہفتے کی رات گئے پانچ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی دہشت گردوں اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں صہیونی فوج کو اب تک بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، ہفتے کی رات گئے پانچ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری شدید جھڑپوں کے درمیان ہفتے کی رات دیر گئے اس کے مزید پانچ فوجی مارے گئے ہیں، اسرائیلی ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے میں صیہونی حکومت کے چار فوجی کمانڈوز اور پیرا ٹروپرزہلاک اور ایک افسر اور چار فوجی شدید زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد صیہونی فوج کو اب تک غزہ میں زمینی کارروائیوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے بارے میں صیہونی حکومت کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے گریز کرتی نظر آتی ہے۔

ناجائز صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان "دانیئل ہگاری" نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کی تعداد 365 تک پہنچ گئی ہے، ہگاری نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومتی فورسز نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے جب فلسطینی مزاحمتی قوتیں غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے جواب میں آئے روز اور مختلف اوقات میں اسرائیلی فوجی اہداف کو اپنے راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .