۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
غزہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں اقوام متحدہ کے درجنوں اہلکار مارے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں اقوام متحدہ کے درجنوں اہلکار مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران بین الاقوامی تنظیم اپنے 101 اہلکار کو کھو دیا ہے۔

اپنے دفاع کی آڑ میں صیہونی حکومت،مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے بے رحمانہ قتل عام کو جائز قرار دیتی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 11,280 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4,566 بچے، 3,277 خواتین اور 678 بزرگ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .