۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ غزہ شہر میں کام کرنے والی 18 ایمبولینسوں میں سے صرف 7 باقی رہ گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اتوار کی صبح ایک مشترکہ بیان میں کہا: اسرائیلی فوج کے ترجمان بچوں کے قتل سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے جھوٹ اور کذب سے کام لے رہے ہیں اور جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ۔

اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی کہ ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے [غزہ کی پٹی میں] 5 اسپتالوں پر حملہ اور بمباری کرکے لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا: ہم نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ غزہ کے اسپتالوں کا دورہ کرے اور لوگوں کو حقیقت بتائے، ان کا مواخذہ کرے اور انہیں حقائق کو غلط ثابت کرنے سے روکے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر میں کام کرنے والی 18 ایمبولینسز میں سے صرف اب 7 باقی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .