۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امریکی فوجی

حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملہ غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جرائم کے جواب میں دیرالزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی میڈیا نے شام کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی اطلاع دی ہے، طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیل کے جرائم کے جواب میں شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کئی راکٹ، میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملہ غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جرائم کے جواب میں دیرالزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کے جرائم کے جواب میں کئی ڈرونز نے امریکی اہداف پر حملہ کیا۔

یہ حملے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے عراق اور شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے خلاف مشرق وسطیٰ کے علاقے میں مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں کے بارے میں خبردار کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .