۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کنفرانس حمایت از مردم غزه در آفریقای جنوبی

حوزہ/ جنوبی افریقہ کے علاوہ متعدد اداروں نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہم یہودیوں کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہم اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف ہین اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسلم جوڈیشل کونسل آف ساؤتھ افریقہ (MJC SA)، قدس فاؤنڈیشن آف ساؤتھ افریقہ، افریقن نیشنل کانگریس، پین افریقن کانگریس، فلسطینی یہودی، فلسطین یکجہتی مہم، مساجد، گرجا گھروں، اور ان کے علاوہ متعدد اداروں نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس بات کا ثبوت دیا کہ ہم یہودیوں کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہم اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی مسلم جوڈیشل کونسل MJC کے نمائندے نے اس کانفرنس میں کہا: مذہبی تنظیمیں، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتیں اور تمام ادارے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اس مہم کا مقصد فلسطین کی مقدس سرزمین میں امن و امان کو بحال کرنا ہے، کہا: ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی غصب شدہ زمین انہیں واپس کی جانی چاہیے، اور ہم فلسطینیوں کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں فلسطینیوں کو اپنی زمین کے سلسلے میں اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق ملنا چاہئے۔

جنوبی افریقہ کی مسلم جوڈیشل کونسل کے نمائندے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: نسل کشی اور فوجی آپریشن کے ذریعے کو خالی نہیں کرایا جا سکتا ، ہم نہیں چاہتے کہ 1948 کی کی طرح ایک بار پھر 2023 میں فلسطین کی تقسیم ہو۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں اور نسل پرستی کے خلاف مزاحمت کرنے کا ناقابل تردید حق حاصل ہے، ہم تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی معاوضے کے ساتھ واپسی کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .