جمعہ 10 جنوری 2025 - 08:00
امریکی خدماتی تنظیم (AFSC) کا نیویارک ٹائمز کا بائیکاٹ

حوزہ/ امریکہ کے اہم ترین اخباری اداروں میں سے ایک "نیویارک ٹائمز" ہے، جس نے حالیہ دنوں ایک اشتہار شائع کرنے سے انکار کر دیا جس میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو "نسل کشی" قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد، امریکی کمیٹی برائے دوستانہ خدمات (AFSC) نے نیویارک ٹائمز کے اس اقدام کو سچائی کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اب اس اخبار کے ساتھ مزید تعاون نہیں کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز کے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے حوالے سے ایک رپورٹ کو مسترد کیے جانے کے بعد، AFSC نے اسے "سچائی کو نظر انداز کرنے کی واضح کوشش" قرار دیتے ہوئے اس اخبار کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے مسترد کئے جانے والے اس اشتہار کا متن کچھ یوں تھا:

"کانگریس سے مطالبہ کریں کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے لیے اسلحہ فراہم کرنا بند کرے! ہم ایک کوئیکر تنظیم ہیں جو امن و امان کے لیے کام کرتی ہے۔ ہمارا ساتھ دیں اور صدر و کانگریس سے تقاضا کریں کہ غزہ میں قتل عام اور بھوک و افلاس کو ختم کریں۔"

ضمناً اس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ نیویارک ٹائمز کے ساتھ اپنا تعاون ختم کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha