۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
1

حوزہ/ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت حکومت کے حملوں میں اب تک غزہ میں 80 فیصد اسکول اور تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت حکومت کے حملوں میں اب تک غزہ میں 80 فیصد اسکول اور تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد اسکولوں کی عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر صہیونی میزائل حملوں اور بمباری کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد مرتبہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دراین اثناء تل ابیب میں وزارت جنگ کی عمارت کے باہر ہزاروں صہیونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور صہیونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سے القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں صہیونی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا اور قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

رفح کے مشرقی علاقے میں بھی فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .