۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ حماس کی عسکری ونگ نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے جبالیا کیمپ میں ایک نیا مشترکہ آپریشن کیا اور کم از کم 12 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید عزالدین القسام بٹالین نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کیمپ کے بلاک 4 کے علاقے میں اس نےایک مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق، مزاحمتی جوانوں نے پہلے یاسین 105 راکٹ کے ذریعے ایک D9 قسم کے فوجی بلڈوزر کو تباہ کیا، اور ایک مکان میں چھپنے اسرائیلی فورس کے فوجیوں کو نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ شدید جھڑپیں کیں، جیسے ہی اسرائیلی افواج ان کی مدد کے لئے جھڑپ کی جگہ پہنچنی، ان کے ایک ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، اس علاقے سے اپنے فوجی اور ساز و سامان نکال لینے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے اس علاقے پر وحشیانہ طریقے سے بمباری کی، تا ہم عز الدین القسام کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں کم از کم 12 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

جنوری کے آخر میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی بٹالین اور ان کے تمام انفراسٹرکچر کو ’تباہ‘ کر دیا ہے اور اسی عنوان کے تحت اس نے ان علاقوں سے اپنے فوجیوں کو بتدریج واپس بلالیا، لیکن اس نے ان علاقوں کا محاصرہ اور مسلسل فضائی بمباری جاری رکھی۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے حماس کی فوج کی 24 بٹالین میں سے 17 بٹالین کو تباہ کر دیا ہے، اور اب وہ غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے اور خاص طور پر رفح میں باقی بٹالین کی تلاش میں ہیں، اسی لیے انہوں نے رفح میں یہ آپریشن شروع کیا۔ پیر سے اسرائیل کے ٹینک زمینی کارروائی کرنے کے بہانے دوبارہ جبالیا میں داخل ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .