۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
1

حوزہ/ حماس کی عسکری شاخ "کتائب القسام" نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی غزہ میں 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ نے آج (ہفتہ) صبح اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کا ایک گروپ جنوبی غزہ میں رفح شہر کے مشرق میں التنور نامی محلے میں ایک مکان میں چھپا ہوا تھا، اس دوران مزاحمتی فورسز نے ان پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔

القسام نے بتایا کہ مزاحمتی فورسز نے مذکورہ مکان کو رعدیہ نامی اینٹی پرسنل بم سے اڑا دیا اور فوراً ہی گھر میں گھس کر باقی فوجیوں کو ہلاک کیا اور ان پر مشین گنوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

حماس کے عسکری ونگ نے اعلان کیا کہ اس کارروائی میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے، اس رپورٹ کی اشاعت تک اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ ہفتے بدھ کی شام کو بتایا کہ غزہ کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں 10 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی میڈیا نے خبر دیا کہ حماس کے فوجی دستوں نے شمالی غزہ میں خود کو دوبارہ جنگ کے لئے پوری طرح تیار کر لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .