حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا میں اربعین حسینی کی شب سیدالشہداء (ع) بٹالین (کتائب سید الشہداء) کی سالانہ فوجی پریڈ اس بٹالین کے سربراہ حاج امین ابو آلاء الولائی کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں مجاہدین، فوج سے منسلک افواج اور کمانڈروں نے شرکت کی۔
یہ فوجی پریڈ بارگاہ امام حسین علیہ السلام کے سامنے نعرہ «عاشوراء_انتصار» کے تحت منعقد ہوئی، جو عاشورا کے پیغام اور معاصر اسلامی مقاومت کے درمیان گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ دستوں نے حسینی پرچموں اور مزاحمتی نشانوں کے ساتھ اپنی آمادگی اور استقامت کا پیغام دشمنانِ اسلام تک پہنچایا۔
حاج امین ابو آلاء الولائی نے اپنے خطاب میں اس اجتماع کو ایمان اور آمادگی رزمی کا حسین امتزاج قرار دیا اور کہا کہ کتائب سیدالشہداء عراق، مقدسات اور امتِ اسلامی کے دفاع میں ہمیشہ خط مقدم پر موجود رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ کوئی بھی دھمکی مقاومت کو اپنے اہداف سے منحرف نہیں کر سکتی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس پریڈ کا انعقاد حالیہ بحرانی حالات میں دشمن کے لیے واضح پیغام ہے اور یہ مظاہرہ محور مقاومت کے ساتھ عملی یکجہتی اور عاشورا کے ابدی پیغام کی تجدیدِ عہد ہے۔
یاد رہے کہ کتائب سیدالشہداء گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور حرم اہلبیت علیہم السلام کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہے، اور اس کا یہ پریڈ اب اربعین واک کے ساتھ ایک اسٹریٹجک روایت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔









آپ کا تبصرہ