حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی سیدالشہداء بٹالین کے سیکریٹری جنرل ابوآلاء الولائی، نے ترک صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا: آپ کے توسیع پسندانہ منصوبے، مظلوموں کی مدد کے بجائے، صیہونی حکومت کے مفادات کے تحت ہیں، اور شام میں آپ کی افواج کی موجودگی آپ کے منصوبوں کی ناکامی کا آغاز ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل سیدالشہداء بٹالین نے ایک پیغام میں جو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا، ترک صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیا۔ انہوں نے فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے اردوغان کی باتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے عراق کے علاقوں نینوا، الانبار، اور صلاح الدین میں تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی نشاندہی کی۔
ابوآلاء الولائی نے کہا: ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ آپ کی جانب سے تکفیری گروہوں کی حمایت، ان علاقوں پر قبضے کے لیے کی گئی کوششیں، عراقی مزاحمت کے سامنے ناکام رہی ہیں، اور آپ کی تمام سازشیں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: آج بھی آپ کے توسیع پسندانہ منصوبے، مظلوموں کی حمایت کے بجائے، صیہونی حکومت کے فائدے میں ہیں۔ شام میں آپ کی افواج کی موجودگی اور آپ کے زیرنگرانی منصوبے جیسے 'ممر داؤد' کی ناکامی، آپ کے منصوبوں کی شکست کا آغاز ہے۔"
سیدالشہداء بٹالین کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا: آپ کو شام اور عراق میں، ماضی کی طرح، ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کے حالیہ اقدامات آپ کے لیے رسوائی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں لائیں گے۔"
واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نے حالیہ دنوں میں شام کے شمالی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان علاقوں میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ