بدھ 8 جنوری 2025 - 21:30
غاصب اسرائیل کے ساتھ مذکرات جاری ہیں/صیہونی افواج کا مکمل انخلاء ناگزیر ہے، تحریکِ حماس

حوزہ/حماس نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب افواج کو غزہ سے عقب نشینی کرنا ہوگی۔

حوزہ نیوز یجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس اور غاصب اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ دشمن فلسطینی عوام کو غزہ میں ہر چیز سے محروم کررہا ہے اور قتلِ عام اور تخریب کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے۔

حماس کے رہنما حمدان نے مذاکرات میں حماس کے واضح مؤقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ ہے کہ مکمل جنگ بندی ہو، غزہ سے غاصب فورسز کا انخلا ہو، قیدیوں کا تبادلہ اور بغیر کسی شرط کے غزہ کی دوبارہ تعمیر نو ہو۔

انہوں نے فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے حقوق کے حصول کا واحد طریقہ دشمن کے سامنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہم ایک قومی حکومت کے خواہاں ہیں۔

تحریکِ حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ شہید یحیٰی السنوار کے جانشین کا تقرر جلد عمل میں لایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha