پیر 30 دسمبر 2024 - 14:05
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غاصب فوجیوں کو گھر سمیت تباہ کر دیا

حوزہ/فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم مجاہدوں نے غزہ کے شمال میں ایک مکان میں، چھپے ہوئے غاصب صیہونی فوجیوں کو مکان سمیت اڑا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں فلسطینی مزاحمتی مجاہدوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک جہادِ اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین نے "العامودی بریگیڈ" کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ایک گھر دھماکے سے اڑا دیا، جس میں غاصب صیہونی فوج کے کچھ اہلکار چھپے ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو بھی قدس بریگیڈ کے مجاہدوں نے "ثاقب" بم سے تباہ کر دیا ہے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق، جیسے ہی غاصب صیہونی فوجی امدادی ٹیمیں اس علاقے میں پہنچیں، مجاہدین نے فوجیوں کو "یاسین ۱۰۵" راکٹ سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، غاصب صیہونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے قریب صیہونی قصبوں سدیروت اور نیرعام کو فلسطینی تنظیموں نے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، تاہم حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha