جمعہ 31 جنوری 2025 - 16:57
فلسطینی تارکین وطن کی فاتحانہ واپسی / جنگ میں کامیابی کسے حاصل ہوئی، نیتن یاہو یا پھر حماس؟

حوزہ/ شمالی غزہ کی جانب فلسطینی تارکین وطن کی واپسی کا عمل اس قدر بھرپور انداز کے ساتھ انجام پا رہا ہے کہ خود صیہونی ذرائع ابلاغ بھی اس کی تصاویر کو نشر کرنے اور جنگ میں حماس کی حتمی کامیابی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی اخبار نے شمالی غزہ کی جانب جاری فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وسیع پیمانے پر شمالی غزہ کی جانب فلسطینیوں کی واپسی اسرائیلی کامیابی کے دعووں کو مٹی میں ملا رہی ہے۔

اسی طرح صیہونی نیوز ویب سائٹ کیکار شبات نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شمالی غزہ کے باشندے اپنے علاقوں میں واپس لوٹ آئے ہیں اور حماس، غزہ پٹی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

صیہونی ریاست کے ایک اور روزنامے یسرائیل ہیوم نے بھی لکھا ہے کہ بہت سے فلسطینی جو نتساریم گزرگاہ سے ہوتے ہوئے شمالی غزہ کی جانب لوٹے ہیں، انہوں نے اُس اسرائیلی کامیابی کے دعووں کو مٹی میں ملا دیا ہے جس کا اسرائیل دم بھر رہا تھا۔

فلسطینی تارکین وطن کی فاتحانہ واپسی / جنگ میں کامیابی کسے حاصل ہوئی، نیتن یاہو یا پھر حماس؟

قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی کے مرکزی اور شمالی علاقوں کی جانب لوٹتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی پانچ لاکھ سے زائد بڑی تعداد نے ہوا میں لہراتے فلسطینی پرچموں کے ساتھ اور فاتحانہ انداز میں گزرتے ہوئے دنیا والوں کے لئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ حقیقت میں جنگ میں کامیابی کسے حاصل ہوئی، نیتن یاہو یا پھر حماس کو !؟۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha