۱ آبان ۱۴۰۳ |۱۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 22, 2024
إسرائيل تعاني اقتصاديا.. تكلفة اليوم الواحد من الحرب تصل الى 135 مليون دولار

حوزہ/غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران غاصب اسرائیل کے مزید دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 747 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران غاصب اسرائیل کے مزید دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 747 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔

روزنامہ یدیعوت احارونوت کی اطلاع کے مطابق، شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیلی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، کرنل احسان ڈاکسا حماس کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے والے سب سے سینئر افسروں میں سے ایک ہیں۔ 41 سالہ ڈاکسا کا تعلق دلیات الکرمل کے دروز قصبے سے تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ کرنل ڈاکسا نے جون میں 401ویں بریگیڈ کی کمان سنبھالی تھی۔

واضع رہے کہ غاصب صیہونی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ، غرب اردن اور جنوبی لبنان میں مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں کم از کم 4969 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .