بدھ 8 جنوری 2025 - 11:51
صہیونی فوجیوں کی غزہ میں جنگ جاری رہنے پر سخت تنقید

حوزہ/ صہیونی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جس کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے وہ اسرائیلی فوجی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جس کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے وہ اسرائیلی فوجی ہیں۔

چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حماس پر دباؤ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، لیکن بند دروازوں کے پیچھے صورت حال مختلف ہے۔

اس سے قبل، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس پر ہمارا دباؤ ناقابل برداشت ہوگا، اور ہم اسے اس مقام تک لے جائیں گے جہاں وہ تمام قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجیوں نے چینل کو بتایا کہ غزہ میں ہماری زمینی کارروائیاں اپنے ہدف تک پہنچ چکی ہیں، لیکن جنگ بندی کے معاہدے کے بغیر ہمارے سپاہیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دہشت گردوں کی لاشیں گننے اور اس پر فخر کرنا کہ ہم نے اتنے لوگوں کو مار دیا ہے، اس سے نہ اغوا شدہ لوگوں کی رہائی ہوگی اور نہ حماس تباہ ہوگا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha