حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد میں "استاد فکر" کے عنوان سے منعقدہ چوتھی کانفرنس میں جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا: آیت اللہ مصباح انقلاب اسلامی کے اصولوں اور قواعد کے پابند تھے۔ وہ حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان اتحاد کے قائل تھے۔
انہوں نے آیت اللہ مصباح یزدی کی شخصیت کے دو اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اسلام کی بنیادوں کو زندگی کے ہر پہلو میں مستحکم کرنا اور ولی فقیہ کی پیروی، آیت اللہ مصباح یزدی کی شخصیت کے دو اہم پہلو شمار ہوتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: وہ ہمیشہ دین اور انقلاب کے بنیادی اصولوں پر اعتقاد رکھتے تھے، وہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن اور ثقافتی انقلاب کمیٹی کی سپریم کونسل کے رکن تھے۔
انہوں نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔ اس لیے ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ ہمیشہ اسلامی بنیادوں کی تلاش میں رہتے تھے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ اگر ہم اپنے اندر پیدا ہونے والے ابہامات، گالی گلوچ، شکایات اور تحریفات سے دور ہو کر صحیح اصول و مبانی سے اپنی شروعات کریں تو ہمارے لیے یہ ممکن ہو جائے گا کہ ہم اسلامی بنیادوں کو رول ماڈل کے طور پر پیش کر سکیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی نے ولی فقیہ حضرت سید علی خامنہ ای نے پہلے جمہوریہ اسلامی میں اور پھر دنیا بھر میں اسلام کے ستونوں کو مضبوط کیا۔۔۔۔۔
آپ کا تبصرہ