۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ مصباح یزدی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس "استاد فکر" کے عنوان سے تہران میں منعقد ہوئی۔جس میں ملکی وغیر ملکی  علما، محققین، اسکالرز کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے،حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس "استاد فکر"کے عنوان سے تہران میں منعقد ہوئی۔جس میں ملکی وغیر ملکی علما،محققین،اسکالرز کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے "استاد فکر" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

آیت اللہ مصباح کے فرزند حجۃ الاسلام علی مصباح نے خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس کے شرکاء و مہمانوں کو خوش آمدید عرض کیا۔اور کہا: اس کانفرنس کو رہبر انقلاب کی پیروی میں منعقد کیا۔کیونکہ آپ نے آیت اللہ مصباح کو استاد فکر کا لقب دیا ہے۔علما کی تجلیل شخص ہونے کے اعتبار سے اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اصل مقصد ان کی عبادی،علمی اور دینی خدمات کی تجلیل ہے۔علی مصباح نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کابھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ایک کی آیت اللہ مصباح کے خاندان اور بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے بیانات کو پروجیکٹر پر نشر کیاگیا۔

تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے "استاد فکر" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین رئیس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا:آیت اللہ مصباح کی شخصیت اور افکار ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے۔جوکہ بہترین نمونہ ہے۔رہبر انقلاب نے بارہا اس کی طرف اشارہ کیاہے۔آیت اللہ عقائد میں صاحب نظر،استاد اخلاق اور عملی احکام میں ایک فقیہ جامع تھے۔اسی طرح کامل فقیہ وہ ہے جس کے افکار اور کردار میں فقہ جلوہ گر ہو۔آیت اللہ مصباح ایسے ہی فقیہ تھے۔

تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے "استاد فکر" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

رئیس نے مزید کہا: آیت اللہ مصباح انحراف کوپہچاننے کے بعد اس کامقابلہ بھی کرتے تھے۔اسی لیے اس کو عمار انقلاب کیاجاتا ہے ۔ آیت اللہ مصباح کی ایک خصوصیت شاگرد پروری ہے۔اورساتھ ہی صریح اور اٹل موقف ہے۔جو انحراف کے مقابلہ میں آپ اپناتے تھے۔آیت اللہ مصباح ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور اس پر عمل کرتے تھے۔اس سلسلے میں کسی قسم کاخوف آپ کونہیں تھا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کانفرنس کے نام پیغام بھی پڑھ کرسنایاگیا۔جس میں انہوں نے علامہ مصباح کی خدمات کوسراہا اور ان کی گرانبہا میراث سے استفادہ پر تاکید کی۔

تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی مناسبت سے "استاد فکر" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں آیت اللہ مصباح یزدی کی بعض کتب کی تقریب رونمائی بھی صدر آیت اللہ رئیسی اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں ہوئی۔

کانفرنس کے آخر میں آیت اللہ محمود رجبی نے انسانی علوم،اسلامی ثقافت کے احیا میں آیت اللہ مصباح یزدی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا مغربی افکار کے مقابلے میں آیت اللہ مصباح نے جامع اسلامی افکار پیش کی۔اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .