۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله احمد جنتی

حوزہ/ عالم جلیل القدر مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر گارڈین کونسل کے سربراہ نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال  کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر اسمبلی آف ایکسپرٹس (مجلس خبرگان) کے سربراہ نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ

 عالم ربانی، فقیہ بابصیرت، فلسفی اور مجاہد مرحوم علامہ آیت اللہ شیخ تقی مصباح یزدی قدس سرہٗ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم مصباح یزدی امام خمینی(رہ)اور علامہ طباطبائی(رہ) کے شاگرد تھے۔ انہوں نے اسلام اور انقلاب کی بہت زیادہ خدمت کی اور نظام مقدس اسلامی منجملہ مجلس خبرگان اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم میں ایک متفکر اور صاحب نظر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے بہت زیادہ قلمی آثار اور شاگرد یادگار چھوڑے ہیں۔ وہ ہمیشہ انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے یارو یارو مددگار تھے۔

ان کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر ہماری موجودہ نسل علامہ طباطبائی(رہ) اور شہید مطہری(رہ) جیسی شخصیات سے استفادہ نہیں کر سکی تو خدا کے لطف و کرم سے اس عظیم شخصیت نے ہمارے زمانہ میں ان کے خلا کو پورا کر دیا۔

وہ ہمیشہ انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے یارو مددگار تھے۔

وہ آیۂ کریمہ «إنَّمَا یخْشَی اللّه مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاء»  کا مصداق تھے۔ وہ جس چیز کو درست سمجھتے تھے اس پر ڈٹ جاتے اور دوسروں کی مدح و مذمت کا ہرگز خیال نہ کرتے۔

میں اس دردناک مصیبت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر انقلاب اسلامی، دینی مدارس اور علمائے کرام، مرحوم کے شاگردوں اور عقیدتمندوں بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے فرزند ان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں ان کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل، اجر جزیل کے لئے دعا گو ہوں۔

خدا ہمیں اس انقلابی اور بابصیرت عالم دین کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

احمد جنتی

سربراہ مجلس خبرگان و گارڈین کونسل 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .