حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان مقیم قم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شبیر صابری نے آیت اللہ مصباح یزدی کے ارتحال پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی مغربی سیاست اور اسلام امریکی اسلام کو ناکام کرنے والے، نظام و حکومت اسلامی کے مضبوط مدافع، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے مالک اشتر، فیلسوف زمان، مفسر قرآن عالم با عمل، مذہب حقہ اور انقلاب اسلامی پر ہونے والے دشمن کے شبہات کا دندان شکن جوابات کے ماہر اور بہترین استاد اخلاق و عمل تھے۔
آیت الله مصباح یزدی کا شمار بانی انقلاب کبیر امام امت بت شکن، آیۃ اللہ العظمی بروجردی، مفسر قرآن فیلسوف عصر علامہ طباطبائی، عالم و عارف ربانی آیة اللہ العظمی بہجت کے بارز شاگردوں میں ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے علم و قلم، اخلاص و عمل، درس و تدریس کے ذریعے اسلام ناب محمدی و انقلاب اسلامی، جامعہ روحانیت اور اپنے شاگردوں کی بے بیش بہا تربیت کی۔
صدر متحدہ علماء فورم نے کہا ہے کہ ہم اس ثلمہ اسلام پر امام زمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف، ان کے نائب برحق مقام معظم رہبری، مراجع عظام، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، حوزه ہای عملیہ، روحانیت اور ان کے شاگروں کو تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل، اجر جزیل اور انہیں ائمہ معصومین علیہم الصلوۃ والسلام کی شفاعت نصیب کرے۔ عطا فرمائے۔